لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پر کرپشن کا ایک سال ہوگیا ہے کوئی دھبہ نہیں لگا،ہم نے ٹیکس بیس بڑھایا کرپشن کے خلاف مہم چلائی، ہم نے پاکستان کو ٹورازم کیلئے کھولا کرتار پورراہداری کو کھولا ہے ۔ہم نے غریبوں کیلئے ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے جبکہ امیروں کو ادویات کے پیسے دینا پڑیں گے ۔پروگرام جواب چاہئے میں میزبان ڈاکٹر دانش سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست پر سکیورٹی کونسل کا اجلاس 72 گھنٹے میں ہوتا ہے اس میں روس، چین اورامریکہ کا رول مثبت رہا۔پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جو حکومتی وزرا اتنی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول جائیں ان کے سامنے کیا بات ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت اپنے پیپر میں ناکامیاں گنوائیں۔ا نہوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے ، پی ٹی آئی کا انداز حکمرانی انتہائی جاہلانہ ہے ۔ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پنجاب میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں جو ادویات اورٹیسٹ فری ہوتے تھے ان کو ختم کردیا گیا ہے ، نئے پاکستان میں ہر چیز کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، سکیورٹی کونسل کے ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ بھی نہیں آیا لیکن اس کے باوجود وزیرخارجہ ہردوسرے روز ٹی وی پر آکر بیان بازی کرتے ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج پاکستان جہاں پر کھڑا ہے ایسے میں ہمیں اپنی لڑائیاں بند کردینی چاہئیں۔ایک بات تو واضح ہے کہ عمران خان کی تیاری نہیں تھی بغیر تیاری کے حکومت میں آگئے ان کی ٹیم کو رویے تبدیل کرنا ہونگے ،ہمارے موجودہ اورسابق حکمرانوں کا رویہ یہ ہے کہ ان کے پوچھا کیوں جارہاہے ۔
ہم نے ٹیکس بیس بڑھایا ،کرپشن کیخلاف مہم چلائی:صداقت عباسی
منگل 20 اگست 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 20 اگست 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں