کراچی ( سٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ میں شہری محمود اختر نقوی نے صدر مملکت کے اختیار کو چیلنج کردیا درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر پاکستان کو سزائے موت کے مجرم کو بھی معاف کرنے کا اختیار ہے آئین پاکستان کے تحت کوئی بھی قانون خلاف اسلام نہیں ہو سکتا ،اسلام واضح کہتا ہے کہ قتل کا بدلہ یا معافی کا اختیار صرف مقتول کے اہل خانہ کو ہے ،اسلامی قانون کے ہوتے ہوئے صدر مملکت کا یہ اختیار غیر اسلامی ہے صدر مملکت کے سزائے موت کے مجرم کو معاف کرنے کے اختیار کو غیر قانونی قرار دیا جائے درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،سیکرٹری پارلیمانی افیئرز ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔