کراچی(نیٹ نیوز)حال ہی میں اداکارہ شہروز سبزواری سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ فلموں میں آئٹم نمبرز نہیں کریں گی۔ماضی میں نبیل قریشی کی بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں ’کیف و سرور‘ گانے پر شاندار پرفارمنس کرکے تہلکہ مچانے والی صدف کنول کے مطابق اب وہ پہلے کی طرح غیر شادی شدہ نہیں کہ آئٹم گانوں پر پرفارمنس کریں۔اداکارہ نے کہا کہ آج بھی ’کیف و سرور‘ پر اپنی پرفارمنس کو بہترین پرفارمنس مانتی ہوں اوریہ گانا فلم میں لازم و ملزوم تھا۔انٹرویو کے دوران شہروز سبزواری نے بھی صدف کنول کے ’کیف و سرور‘ کو اپنا پسندیدہ گانا بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جو لازمی آئٹم نمبرز ہوں اس پر پرفارمنس کی جانی چاہیے ۔