لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاران جمخانہ 17ویں محمد صدیق میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں حریف سبزہ زار لائنز کو 77 رنز سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ۔ فاران جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوے مقررہ چالیس اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر273 رنز بنائے ۔محمد طیب نے شاندار153 رنز بنائے ۔ سبزہ زار لائنز 34.3 اوور ز میں194رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ وسیم رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد طیب اور وسیم رضا کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔