اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ملاقات کی ۔ یاسمین راشد نے محکمہ صحت کی بہتری سے متعلق کئے جانے والے اقدامات پررپورٹ پیش کی، انہوںنے صحت سے متعلق اصلاحات پر بریفنگ بھی دی۔علاوہ ازیں یاسمین راشد نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بھی ملاقات کی۔