سلیکان ویلی(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ’’گو ریلیکس‘‘ نے چینی طریقہ علاج آکیوپریشر کے اصول استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد گدّا ایجاد کیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعوی ہے کہ اس پر روزانہ صرف 15 منٹ تک لیٹنے سے جسم کا تمام درد ختم ہوجاتا ہے۔ کمپنی کی سی ای او ادیتی اگروال کا کہنا ہے کہ اس آکیو پریشر گدے میں 192 مقامات پر مخصوص آکیوپریشر ابھار بنائے گئے ہیں ۔ جب کوئی اس گدّے پر لیٹتا ہے تو یہ اس کے جسم پر دباؤ ڈالتا ہے جس کے نتیجے میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے، پٹھوں اور اعصاب کو سکون ملتا ہے جبکہ درد، سوزش اور تناؤ ختم کرنے والے ہارمون بھی وافر مقدار میں خارج ہوتے ہیں جس سے15 منٹ میں درد ختم ہو جاتا ہے۔