لاہور( خصوصی نمائندہ ،اپنے خبر نگار سے ،کرائم رپورٹر،نامہ نگارخصوصی ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا ممبر ، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ ممبر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ۔ علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 4 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیئے ۔ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور راشد کو ایڈیشنل ایس پی قصور ،ڈاکٹر فہد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور،قدوس بیگ کو ایس پی انویسٹی گیشنI ، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کی خالی اسامی پر اورریاض حسین بخاری کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ ادھر لاہور ہائی کورٹ نے ایڈمن آفس کوآرڈینٹرز اور سینئر آفس کوآرڈینیٹرز کے عہدوں پر ترقی پانے والے ملازمین کی پوسٹنگ کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان کی منظوری کے بعد ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز اور سینئر آفس کوآرڈینیٹرز کے عہدوں پر ترقی پانے والے ملازمین کی پوسٹنگ کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز اور سینئر آفس کوآرڈینیٹرز کے عہدوں پر ترقی پانے والے لاہور ہائیکورٹ کے 106 ملازمین کی پوسٹنگ کی گئی ہے جن میں زیادہ ملازمین اپنی موجودہ تعیناتی پر ہی کام جاری رکھیں گے جبکہ کچھ ملازمین کو پرنسپل سیٹ پر مزید سیٹیں نہ ہونے پر انکے رہائشی ضلع کے قریب لاہور ہائیکورٹ کے بنچز پر تعینات کیا گیا ہے ۔