کراچی (سپورٹس رپورٹر)محمد آصف نے محمد سجاد کو ہراکر تیسری رینکنگ سنوکر چمپئن شپ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جیم خانہ میں تیسری رینکنگ سنوکر چمپئن شپ کا فائنل ملک کے دو تجربہ کار کیوئسٹس محمد آصف اور محمد سجاد کے درمیان کھیلا گیا۔ محمد آصف کی محمد سجاد کیخلاف فتح کا اسکور 61۔53، 64۔62، 36۔78، 13۔79، 83۔27، 38ا۔61، 69۔49، 69۔64، 55۔13 اور 68۔14 رہا۔جیت کے بعد گفتگو میں محمد آصف نے کہا کہ میچ میں دونوں پلیئرز اپنا سو فیصد نہ دے سکے ۔ محمد آصف کو ایک لاکھ، جبکہ رنر اپ محمد سجاد کو چالیس ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔