نیویارک(ویب ڈیسک) اب خون میں ہیموگلوبن کی کمی کے لیے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں رہے گی اور بہت جلد ایک ایپ کے ذریعے ہی اس کیفیت کو معلوم کیا جاسکے گا جسے عام طور پر خون کی کمی کہا جاتا ہے۔طبی عملے کو صرف اتنا کرنا ہوگا کہ ایپ کو کھول کر سمارٹ فون کے کیمرے کو آن کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آنکھ کے نچلے پپوٹے کواس طرح موڑا جائے کہ اندرونی سطح نمایاں ہو جائے ۔ اس کی تصویر لینے کے بعد یہ ایک بڑے ڈیٹا بیس میں چلی جاتی ہے جہاں الگورتھم مریض میں خون کی کمی کی شدت کا اندازہ لگاسکتی ہے۔