لاہور (سپورٹس رپورٹر) توصیف ٹرافی کرکٹ چیمپین شپ میں لدھیانہ جمخانہ نے البلال کلب کو58 رنز سے ہرا دیا۔ راؤ خیام عباس کی سنچری رائیگاں گئی۔ لدھیانہ جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر39.4اووروں میں 245 رنز بنائے ۔ البلال کلب کے کھلاڑی ہدف کے تعاقب میں187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔