اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین(آئی پی یو) کے صدر کاالیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کونامزد کیاگیاہے اور آئی پی یو کے صدارت کے لئے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔179ممالک آئی پی یوکے ممبرز ہیں۔صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یوصدرات کا انتخاب لڑیں گے ۔ پارلیمنٹرینز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔