فیصل آباد،سمندری(خصوصی رپورٹر،نامہ نگار) فیصل آباد میں کھدر والا کے نواح میں کار اور ڈمپر میں ٹکر کے نتیجے میں تین ماں بیٹوں سمیت چھ شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ، حادثہ کا شکار بد قسمت خاندان لاہور جا رہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ مسرت ،28 سالہ رضوان اسکا 32 سالہ بھائی اکرم، انکی والدہ 40 سالہ نگینہ ، 8 سالہ عثمان ،5 سالہ عدیل ،10 سالہ عبداﷲ ،5 الہ احسان کار میں سوار ہو کر لاہور جا رہے تھے کہ 212 گ ب کے نواح میں تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر ماری، 45 سالہ مسرت ،28 سالہ رضوان اسکا 32 سالہ بھائی اکرم، انکی والدہ 40 سالہ نگینہ ، 8 سالہ عثمان ،5 سالہ عدیل موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمیوں کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے ، پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کرتے ہوئے حادثہ کے مرتکب ڈرا ئیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔