فیصل آباد(لیڈی رپورٹر)قوالی، گیت اور غزلوں کے بے مثال گائیک اور موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کی 23 ویں برسی پردن بھر ان کے قدر دان، مداح اور چاہنے والوں کا ان کی قبر پر تانتا بندھا رہا، شہریوں نے ان کے قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرکے اس عظیم گائیک کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے ، اس موقع پر متعدد مداحوں کی آنکھیں نم رہیں، مقامی گلوکاروں نے ان کا گایا ہوا کلام گا کراپنی وابستگی اور عقیدت کا اظہار کیا گیا تاہم ان کے شاگرد راحت فتح علی خان پہنچے نہ ہی کسی سرکاری افسرمیں سے کوئی فاتحہ خوانی کیلئے پہنچا اور سرکاری سطح پرکوئی تقریب نہ ہوئی،اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ استاد نصرت فتح علی کی برسی پر سرکاری سطح پرمنائی جائے ۔