لاہور،کراچی (اپنے نیوز رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق ایک اور درخواست سندھ ہائی کورٹ عدالت میں دائر کردی گئی جبکہ لاہور میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے دلائل طلب کرلئے ۔درخواست گزار قادر خان مندوخیل نے انکشاف کیا کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کے وقت اپنی دوہری شہریت چھپائی، معاملہ عدالت میں آنے پر فیصل واوڈا نے خاموشی سے امریکہ شہریت چھوڑنے کی درخواست دی۔فیصل واوڈا کو نااہل قرار اور مراعات واپس کرنے کا حکم دیا جائے ۔دریں اثنا لاہور میں بھی وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے 2مارچ کو دلائل طلب کرلئے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی جس پر ایف آئی آر کی درخواست دینے کے باوجود تھانہ پرانی انار کلی کے ایس ایچ او نے مقدمہ درج نہ کیا۔