لاہور( این این آئی)مقامی عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوئری کے خلاف درخواست پر سماعت 11مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے ایف آئی اے کی انکوائری روکنے کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں، کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی،ایف آئی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں، ایف آئی اے نے نوٹس کی وجوہات ،شکایت،اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایاایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیا جارہاہے ۔استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کاحکم دیا جائے ۔