لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن کورٹ میں مشہور ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوئری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر صندل خٹک کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کر لئے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا تھا۔ صندل خٹک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں، کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی،ایف آئی اے نے نامعلوم انکوائری میں 28اکتوبر پھر 5نومبرکو طلبی کے نوٹسز جاری کئے ، ایف آئی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ نوٹس کی وجوہات ،شکایت اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے ، استدعا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کاحکم دے ۔