لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ ہماری معیشت اس وقت ترقی نہیں کرسکتی جب تک مقامی صنعت نہیں چلے گی، ڈیوٹی بڑھا نے سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے ، مقامی صنعت کوپہیہ گھومنے تک ملک کی معاشی صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی، حکومت عوام کو این ٹی این دینے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ، وہ پاکستان ٹیکس بار اور لاہورٹیکس بار کے اشتراک سے منعقدہ سمینارسے خطاب کررہے تھے ، سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار قاری حبیب الرحمن زبیر ی نے کہاکہ ٹیکس قوانین عصری تقاضوں کے مطابق مرتب کئے جائیں،ایسے قوانین بنائے جائیں جو عوام دوست ہوں، صدر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن خرم شہباز بٹ نے نئے قوانین متعارف کرانے سے قبل متعلقہ افرا دسے مشاروت کی جائے ، مشارت سے کئے گئے فیصلے ہی مقبول ہوتے ہیں۔