ملتان(سپیشل رپورٹر) چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف ، سی ای او 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد رشید ، میاں عثمان کے بھانجے اور ممتاز صنعتکار میاں محمد شفیق کے بیٹے میاں محمد بلال کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب گزشتہ روز ملتان میں منعقد کی گئی ، تقریب میں چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف ، سی ای او 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد رشید کے علاوہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، ایڈیٹر انچیف روزنامہ 92 نیوز محمد حیدر امین ، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری ، ممبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی ، معروف صنعتکار چودھری ذوالفقار علی انجم ، میاں فیصل مختار ، سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ، میاں جمیل احمد ، میاں محمد آصف ، مفتی عبدالقوی ، سابق صوبائی وزیر حافظ اقبال خاکوانی ، علی اکرم ، عاشق علی شجرا ، صدیق قادری ، شوکت اشفاق ، سجاد بخاری ، علی مراد صدیقی ، خواجہ محمد محبوب ، خواجہ محمد حسین ، میاں فراز ، عدنان یعقوب ، فضیل سہو ، میاں محمود ودیگر نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں ملک بھر سے ڈاکٹرز ، وکلا ، صنعت کار ، صحافی برادری ، بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔ شرکا تقریب نے میاں محمد حنیف ، میاں محمد رشید ، میاں عثمان کے بھانجے اور میاں محمد شفیق کے بیٹے محمد بلال اور ان کی فیملی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔