موغادیشو (آن لائن)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کی بندرگاہ کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر ایک خودکش کار بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک،جبکہ 17افرادزخمی ہوگئے ۔ مقامی افراد کے مطابق ہفتے کی صبح ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے بندرگاہ کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ پولیس اہلکار عبدالقادر احمد نے کہا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے بندرگاہ کے سامنے پولیس چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فوسرز نے اسے گولی ماری اور گاڑی میں دھماکہ ہوا۔