لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے داتا دربار کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اورسکیورٹی وصفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کے داتا دربار کمپلیکس پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو اور منیجر شیخ جمیل اختر کی ہمراہی میں استقبال کیا ۔اوقاف حکام نے صوبائی وزیر سے ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت کی ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے مزار پر انوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ پر حاضری دی ۔ چادر چڑھائی ، فاتحہ خوانی کی اور ملک و ملت کی سربلندی، سلامتی ،اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ، کورونا وبائسے جان چھوٹنے کی دعا کی ۔ صوبائی وزیر نے جامع مسجد داتا دربار کے علاوہ کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔