ملتان(سٹاف رپورٹر)سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکمران ایک کروڑ نوکری اور 50ہزار گھر دینے کا خواب دکھا کر عوام سے روزگار بھی چھین رہے ہیں اور رہنے کیلئے چھت بھی چھین رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سب سیکرٹریٹ نہیں عوامی خواہشات کے مطابق اور ہماری قراداد کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے الگ صوبہ چاہتی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے جو کہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے ۔