لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہورپولیس نے اتوار کے روز شہر کے تمام گرجا گھروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دیں ،جس پرتمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے ، لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ داخلے کیلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈکیٹر سے چیکنگ کی گئی ،