لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانے جمع کرا دیں۔ پولیس کے مطابق لوئر مال کے علاقہ بھاٹی چوک میں نامعلوم شخص فٹ پاتھ پر بے ہوشی کی حالت میں پڑ اتھا۔ جسکو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، شادباغ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں قبضہ میں لیکر انکی شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے تاہم شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ جمع کروا دی گئی ہیں۔ متوفین نشئی تھے جو نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے پر واضح ہونگے ۔ متوفین کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔