لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پابندی کے باوجود موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ تفصیل کے مطابق کوئنز روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، مغل پورہ لنک روڈ، برکی روڈ، غازی روڈ، ڈیفنس روڈ، گڑھی شاہو روڈ، شالیمار روڈ،مین بلیووارڈ روڈ گلبرگ، ماڈل ٹائون لنک روڈ، مولانا شوکت روڈ، رائے ونڈ روڈ، سگیاں روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک کینال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ اور ریسیں لگاتے رہے ۔ پولیس کی طرف سے ویلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ناکہ بندی کی گئی۔ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران10ویلروں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کردیا۔