لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں انڈر19کی چھ ٹیموں کیلئے ٹرائلز آج سے شروع ہوں گے ، جس کے بعد16، 16 کھلاڑیوں پرمشتمل ایک ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ انڈر19 کے ٹرائلز19 اور20 اگست کو نیشنل سٹیڈیم میں ہوں گے ،بلوچستان انڈر19ٹرائلز22اور 23 اگست کوبگٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جبکہ ساؤتھ پنجاب کے ٹرائلز24اور25 اگست کو ملتان سٹیڈیم میں ہوں گے اس کے علاوہ سینٹرل پنجاب کے ٹرائلز24 اور25 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اور ناردرن انڈر19 ٹرائلز24اور25 اگست کو ڈائمنڈ کلب اسلام آباد میں ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق کے پی انڈر19 ٹرائلز 24 اور25اگست کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے ، ان ٹرائلز کے اختتام بعد16 ، 16 کھلاڑیوں پرمشتمل ایک ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔