پشاور(92نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی کی والدہ کو سپردخاک کردیا گیا، بشام شانگلہ میں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی سپیکر محمود جان ، صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی ، ایم پی اے حاجی فضل الہی، آصف خان، سردار خان ، سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عبدالمنعیم، رشاد خان ، ضلع ناظم نیاز ، پی ٹی آئی کے ضلع رہنما وقار احمد خان ،نواز محمود خان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مہمانوں کی کثیر تعداد کے آمد کا سلسلہ جاری رہا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمودخان ، صوبائی وزیر مال شکیل احمد خان، صوبائی وزیر زراعت محب اﷲ خان، ایم پی اے فضل حکیم خان، ممبر صوبائی اسمبلی راہگیز احمد، ممبر صوبائی اسمبلی عاقب اﷲ خان، ایم پی اے عزیز اﷲ گران، ممبر صوبائی اسمبلی تاج محمد خان، ممبر صوبائی اسمبلی ریاض خان، ایم پی اے میاں شرافت علی، عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی سکیم الرحمن، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے و ممبر صوبائی اسمبلی ابراہیم خٹک اور دیگر اعلی حکام، سیاسی وسماجی شخصیات بھی صوبائی وزیر اطلاعات سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ان کی رہائش گاہ بشام شانگلہ آئے ۔