لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،اپنے رپورٹر سے ) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے پارلیما نی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور مہندر پال سنگھ کے ہمراہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کا دورہ کیا ۔ زخمیوں کی عیادت کی اور علاج ومعالجہ کے متعلق ضلعی انتظامیہ کے انتظامات کو چیک کیا ۔صوبائی و زیر نے کہاکہ المناک حادثے کے نتیجے میں سکھ یاتریوں کی اموات پر دل بہت افسردہ ہے ۔سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امورڈاکٹر شعیب اخترنے کہاکہ زخمیوں کے بہترین علاج ومعالجہ کے لئے تمام تر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔دریں اثنا ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز طارق وزیر، ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز محمد عمران گوندل جائے حادثہ پہنچے جبکہ سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب ڈاکٹر شعیب اکبر اور قائم مقام کمشنر لاہور ڈویژن دانش افضال نے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ کا دورہ کیا