لاہور (کلچرل رپورٹر)صوبائی وزیر برائے سیاحت و کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کا کوٹلی ستیاں کا دورہ وزیر سیاحت پنجاب نے کوٹلی ستیاں گیٹ وے پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا حکومت پنجاب صوبے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے ,سیاحوں کی آسانی اور آگاہی کے لئے تحصیل کوٹلی ستیاں میں 70 سائن بورڈ لگائے جائیں گے ،تحصیل کے داخلی راستوں پر 2 گیٹ وے اور 16 مقامات پر چھتریاں اور ہسٹری بورڈ آویزاں کئے جائیں گے۔