شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا جس کی اطلاع پا کر اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ بھی موقع پرپہنچ گئے صوبائی وزیر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں موجود سائلین سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان سے اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ کے تعاون کے بارے میں استفسار کیا موجود لوگوں نے مجموعی طور پر عملہ کی تعریف کی تاہم بعض سائلین نے اراضی کی نقول کی تاخیر سے فراہمی کی صوبائی وزیر سے شکایت کی جس پر صوبائی وزیر نے عملہ کو ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اس میں کسی قسم کی تاخیر یالاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔