لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے مرض میں مبتلا لاہور کی ایک خاتون کے سرکاری خرچ پر علاج کی ہدایت کی ہے ۔ 23سالہ رابعہ سرفراز اپنے خاندان کی واحد کفیل بھی ہے ۔ رابعہ سرفراز کو طویل عرصے سے جاری مرض کی وجہ سے نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ۔ مالی مشکلات کی وجہ سے اسے علاج میں بھی مسائل کا سامنا ہے ۔ وزیر صحت کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔مریضہ کو جناح ہسپتال میں داخل کرنے کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔