کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کا نیا البم بر صغیر پاک و ہند کے ممتاز شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کے فارسی کلام پر مبنی ہوگا۔جو عید کے بعد دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔اس سلسلے میں سائرہ پیٹر نے لندن میں تیاریاں شروع کردیں ہیں۔اس بارے میں سائرہ پیٹر نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی غلام مصطفیٰ تبسم اْردو۔پنجابی اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے وہ نامور استاد محقق۔نقاد اورمترجم کی حیثیت سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ان کی علمی و ادبی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے ۔اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میرا نیا البم ان کی فارسی شاعری پر مبنی ہوگا یہ البم رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔جس کی تقریب کراچی میں ہوگی۔ان کی ملی اور قومی شاعری نے ہماری حب الوطنی کے جذبے میں اضافہ کیا۔میں نے اس قبل شاہ لطیف سائیں کے کلام پر مبنی تھا۔جسے دنیا بھر میں پزیرائی حاصل ہوئی۔