لاہور(نیوز رپورٹر)صوفیہ مرزا منی لانڈرنگ کیس میں نیا موڑ آگیا، صوفیہ مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کی درخواست دینے والا مدعی منظرعام سے غائب ہوگیا، ایف آئی اے کی ٹیم نے درخواست پر دیئے گئے پتہ پرسمن بھیجا لیکن وصول نہ ہوا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مدعی بلال درخواست پر دیئے گئے ایڈریس پر رہتا ہی نہیں ، درخواست گزار کی جانب صوفیہ مرزا کے گھرکا پتہ بھی غلط دیا گیا، ایف آئی اے نے مدعی اور ملزمان کوانکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سمن بھیجے تھے ، معاملہ مشکوک ہوگیا ہے ، ایف آئی اے ہیڈ کواٹرز کو نیب کی جانب سے صوفیہ کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی ۔