موغا دیشو (آن لائن) صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں الشباب گروپ کے 20 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے لوئر شابیل خطے میں سکیو رٹی فورسز کے کیمپ کو حملے کا نشانہ بنایا سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جسکے نتیجے میں بیس عسکریت پسند ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ فریقین کے درمیان لڑائی ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی ۔