مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں خان الاحمر کی بدوی کمیونٹی میں فلسطینیوں کے مکانات اور املاک مسمار کرنے کے بعد متعدد فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کردیا۔دریں اثنا کرم ابو سالم گرزگاہ عید الاضحیٰ کیلئے اگلے اتوار بند کردی گئی۔اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری سکیورٹی تعاون ختم اور طرز عمل تبدیل کرے ۔