لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سے ،نیوز رپورٹر ، 92 نیوزرپورٹ) حکومت پنجاب نے 27 افسروں کو گریڈ18سے گریڈ19اور گریڈ19سے گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی جبکہ پنجاب کے 5 افسروں سمیت محکمہ ایکسائز کے 35 افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا، سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل، سیکرٹری سروسز صالحہ سعید اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ اجلا س میں افسروں کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ گریڈ19سے گریڈ 20میں ترقی پانے والوں میں سیکرٹری پراسیکیوشنز پنجاب ندیم سرور، شہزاد سعید، لیاقت چھٹہ شامل ہیں،جبکہ گریڈ18سے گریڈ 19میں ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیومن رائٹس پنجاب رضوانہ نوید،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد، ڈائریکٹر فنانس پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ماجد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ارشدبیگ، وائس چیئرمین پیسی حامد محمود ملہی، عاشق حسین، شاہد حامد اور دیگر شامل ہیں۔ڈاکٹرملک اکرام کو ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات تعینات کردیاگیا،وزیراعظم نے منظوری دیدی۔ دریں اثنا حکومت پنجاب نے 5 افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مقبول احمد کو ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈی جی خان اور ڈاکٹر خرم شہزاد کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات تعینات کر دیا گیا ہے ۔سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین سے ڈی جی ماحولیات کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لینے ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن جمیل احمد جمیل کو ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔نو ٹیفیکیشن کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول پائلٹ سیکنڈری سکول رحیم یار خان حشمت علی خان کو تبدیل کر کے ڈویزنل ڈائریکٹر ایلمنٹری بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں محکمہ ایکسائزمیں لاہورکے دس ای ٹی اوزسمیت 35افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیے ۔ڈی جی ایکسائزصالح سعیدنے 35افسروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعجازاسلم کوای ٹی اوزون16ریجن اے لاہور تعینات کردیاگیا۔خواجہ محمدعلی کوای ٹی اوپروفیشنل ٹیکس ٹو،عامرمجیدکوای ٹی اوانٹرٹینمنٹ ریجن بی ،طارق پرویزکوای ٹی اوٹریننگ ڈی جی آفس ،حمادعلی خان کوای ٹی اوبی وی آرایس ،فرقان ملک کوای ٹی اوایکسائزٹوریجن ڈی ،قیصرکریم کوای ٹی اوریجن اے ڈائریکٹریٹ،محمداکرم کوای ٹی اوزون17ریجن بی،نعیم الرحمان کوای ٹی او ڈائریکٹوریٹ ریجن سی ،عاصم بشیرکوای ٹی اوباغبانپورہ ریجن سی ،مصورحسین کوای ٹی اوٹیکس برانچ ڈی جی آفس لاہورتعینات کردیاگیا۔سجادحسین کوای ٹی اوزون ون اینڈٹوفیصل آباد،حمدناظم اسدکوای ٹی اوشیخوپورہ،وقاراحمدکیانی کوای ٹی اومری بروری راولپنڈی ،خالدپرویزکوای ٹی اوزون تھری فیصل آباد،منظرخالدکوای ٹی اوزون فورراولپنڈی،ندیم محیی الدین ای ٹی اوپروفیشنل ٹیکس گوجرانوالہ تعینات کردیاگیا، اسی طرح دیگر افسران کومختلف اضلاع میں تعینات کردیا گیا ہے ۔