فیصل آباد(راناافتخارخاں)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کار، ماہانہ ایک لاکھ 10ہزار روپے تنخواہ اور الاؤنسز کے علاوہ پوری فیملی کیلئے سفری وطبی سہولت بھی حاصل کرنے کا مجاز ہے ۔ پنجاب حکومت میں شامل ہونیوالے پارلیمانی سیکرٹریز کو کار کیساتھ ماہانہ 20 ہزار روپے فیول چارجز بھی دیئے جائینگے ۔ 20 ہزار روپے ہاؤس رینٹ، 6 ہزار روپے یوٹیلٹی چارجز اورروزانہ اخراجات کی مد میں 25 ہزار روپے ماہانہ، 20 ہزار روپے ماہانہ اضافی تنخواہ اور 10 ہزار روپے اخراجات الاؤنس اور کلاس ون آفیسر ودیگرمراعات ملیں گے ۔