لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے کارروائیاں جاری رکھیں ۔ ڈی سی دانش افضال نے کہا 1595 دکانوں اور پپلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا اور 267 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی اور 68 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ خلاف ورزی پر 145گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 45 ہزار 900 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے تحرک ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں کو سیل جبکہ ٹرانسپورٹرز کے چالان کئے جا رہے ہیں۔ادھر ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بارشوں کے پیش نظر واسا کے ڈسپوزل اسٹیشنز کو چیک کرنے کی ہدایت بھی کی۔