دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر افغانی کرکٹرز راشد خان اور اصغر افغان، پاکستان کے حسن علی پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا، تینوں کے کھاتے میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ڈال دیا گیا۔افغانستان کی اننگز کے 33ویں اوور میں حسن علی نے حشمت اﷲ شاہدی کی طرف تھرو پھینکنے کی دھمکی دی جبکہ 37ویں اوور میں اصغر افغان نے رن لیتے ہوئے حسن علی کو کندھا مارا، راشد خان نے پاکستانی اننگز کے 47ویں اوور میں آصف علی کو آئوٹ کر کے انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا، آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کوفیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کر دی۔