لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران سبزی منڈیوں میں دورے کے لئے متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ فروٹ و سبزی منڈی اوراسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔افسران نے منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور معیار، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فوری دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ہسپتالوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، سٹاک، لیبر روم، وارڈز، گائنی وارڈ، ایمرجنسی وارڈ اوردیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔