لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کے چینی کی فروخت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری ۔درجنوں افراد کو حراست میں لیکر مقدمات درج کروائے گئے 21بڑے سٹوروں کے مینجرز اور دکان داروں کو جیل بھیجا گیابڑے سٹوروں میں یورو، میڑو، الفتح اور جلال سنز بھی شامل ہیں اسی طرح ذخیرہ اندوزی کرنے والے چار مقامات کو سیل کیا گیاباغبانپورہ غلہ منڈی اور انگوری باغ سکیم سے چینی کے 1800 بیگز برامد کیے گئے ۔تحصیل سٹی میں سات دکان داروں کو حراست میں لیا گیا اور 40 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے تحصیل ماڈل ٹاؤن 6 دکان داروں کو حراست میں لیا گیا اور 75000 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔تحصیل کینٹ میں 13 دکان داروں کو جیل کی سزا اور 45000 ہزار کے جرمانے کیے گئے ۔تحصیل رائے ونڈ 13 دکان داروں کو حراست میں لیا گیا اور 7000 کا جرمانہ کیا گیا۔تحصیل شالیمار میں 14 دکان داروں کو حراست میں لیا گیا۔اے ڈی سی فنانس و ریونیو نے تین ہول سیل ڈیلرز کو جیل بجھوایا اور 65000 روپے کے جرمانے بھی کیے ۔