لاہور (جنرل رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔پنجاب کے تمام اضلاع کے مراکز صحت ، تحصیل اور ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی کمی کو فوری طور پر پوراکیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ وہ تمام اضلاع کے افسران سے ان کے ضلع کی کارکردگی اوردرپیش مسائل کے حوالے سے فردا فردا میٹنگ کریں گے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب میں انسداد خسرہ مہم انتہائی کامیاب رہی ہے اس مہم کے دوران2کڑور سے زائد بچوں کو خفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف،ایڈیشنل سیکرٹری ورٹیکل پروگرام ڈاکٹر سعادین،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر شہناز نعیم,ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر یداﷲ,سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر سعیداﷲ،یونیسف,ڈبلیو ایچ او,بل اینڈ ملینڈا گیٹس اور گاوی کے نمائندگان نے شرکت کی۔کانفرنس میں تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز ہیلتھ نے شرکت کی ۔