اسلام آباد (وقائع نگا رخصوصی)فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک( فافن )نے ضمنی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم رہا جبکہ رزلٹ مینجمنٹ بہتر رہی ۔عام انتخابات کے مقابلے میں مرد ووٹرز کے ٹرن آؤٹ میں 44 فیصد کمی آئی جبکہ عام انتخابات کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے ٹرن آؤٹ میں 54 فی صد کمی آئی تاہم تمام حلقوں میں خواتین کا ٹرن آؤٹ10فی صد کی قانونی حد سے زیادہ رہا۔فافن کے ایک فی صد مبصرین کو پولنگ اور 6 فی صد کو گنتی کا عمل دیکھنے کی اجازت نہیں ملی جبکہ186 پولنگ سٹیشنز پر ووٹ کو خفیہ رکھنے کے عمل کی خلاف ورزی ہوئی۔فافن کے مطابق95 فی صد پریزائیڈنگ افسر الیکشن کمیشن سے تربیت یافتہ تھے ، ضمنی انتخابات میں نسبتاً کم انتخابی بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں۔