فلوریڈا(ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن اور دنیا بھر میں ہزاروں مریض قرنطینہ یا پھر ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ اس خطرناک وبا کے شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز و نرسیں نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں بلکہ مریضوں کو خوش کرنے اور حوصلہ بلند کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہے ہیں۔فلوریڈا کے اسپتال میں ایک ایسی ہی نرس نے گٹار پر خوبصورت دھنیں پیش کیں اور گنگناتے ہوئے ساتھی نرسوں اور مریضوں کا حوصلہ بڑھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔