لا ہور (اپنے خبر نگار سے ،نامہ نگارخصوصی) ماہر تعلیم ڈاکٹر ضیاء بتول چیئر پرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) اسلام آباد کی سربراہ تعینات کر دی گئی ہیں۔ ضیاء بتول کو پیرا کی ایم پی2 سکیل میں تین سال کیلئے تعینات کیا گیا ۔ادھر 10 سول ججز اور 3 ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نوید کو نارووال سے منڈی بہاؤ الدین، رضوان کو منڈی بہاؤ الدین سے نارووال اور احمد پور تبادلہ کیا گیا ہے اسی طرح 10 سول ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔