نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز ) اقوام متحدہ نے کہا ہے غلط اطلاعات کوروناسے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔غلط اطلاعات عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل پیداکررہی ہیں اور درست سائنسی رہنمائی کو مسخ کر رہی ہیں۔ہم سب غلط اطلاعات کے پھیلاؤکیخلاف بھرپورایکشن لے سکتے ہیں۔کوئی بھی اطلاع کسی دوسرے تک پہنچانے سے پہلے تصدیق کریں۔یہ بھی تصدیق کریں کہ اطلاع کب شائع ہوئی،آپ کیوں شیئرکررہے ہیں۔