مکرمی ! طارق عزیزہمہ جہت شخصیت تھے اور پاکستان میں ٹی شوز کے بانی تھے پاکستان کے مقبول ترین ٹی طی شو نیلام گھر کے علاوہ انہوں نے ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی پہلی فلم 1967ء میں ریلیزہوئی طارق عزیزنے 36 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان کو کامیاب ادکاری پر بہت سے ایوارڈ بھی ملے اور حکومت پاکستان کی طرف سے 1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز نے 1980ء دہائی میںکراچی سے دو رسالے ’’پندرہویں صدی‘‘ اور بچوں کا رسالہ بھی شائع کیا جو خاصے مقبول ہوئے۔ طارق عزیز کمپیئر، دانشور، اداکار، ہدایتکار، صداکار، ادیب اور شاعربھی تھے جن کی شاعری کا مجموعہ ہمزاددادکھ بھی شائع ہو چکا ہے یقینا جو شہرت اور اعزازات آپ کے حصے میں آئے وہ کسی اورکونہیں مل سکتی پاکستان کے ایک اور ہیروکاباب بند ہو گیا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم پاکستان اپنے ہر ہیرو کو جلدبھلادیتے ہیں کیاطارق عزیزکیساتھ بھی ایسے کریں گے؟ یقینا جو سچا پاکستانی ہوگاوہ تو ایسے نہیں کرے گا کیونکہ طارق عزیز ایک سچے محب وطن تھے انکے نیلام گھرکے آخری نعرے کیساتھ اجازت چاہوں گا۔ ’’پاکستان پائندہ باد‘‘۔ (علی جان‘ لاہور)