لاہور (نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگارخصوصی،اپنے خبر نگارسے ،کرائم رپورٹر) حکومت نے طارق محمود جاوید سپیشل سیکرٹری داخلہ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے ، مدثر ریاض ملک ڈپٹی کمشنر ملتان کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری داخلہ تعینات کرنے اورتقرری کے منتظر عبدالعامر خٹک کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا ہے ۔ادھر لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے 55 ایڈیشنل سیشن ججز کے تقرر تبادلے کردیئے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رائے آفتاب احمد اورشاہد بیگ مرزا کو لاہور سے راولپنڈی، شفقت اﷲ خان کو لاہور سے گجرات ، طاہر عباس سپرا کو لاہور سے ٹیکسلا ، یاسر حیات کو فیصل آباد سے لاہور ،ایڈیشنل سیشن جج اسلم کو راولپنڈی سے لاہور، امجد علی خان کو لاہور ہائیکورٹ،ایڈیشنل سیشن جج طارق کو لیاقت پور سے صادق آباد ، مسعود حسین کو رحیم یار خان سے راجن پور، خادم حسین کو سانگلہ سے احمد پور ،سید فیصل رضا دپیالپور سے کوٹ ادو ،صفدر علی بھٹی کو قصور سے فیروز والا ،خضر حیات گوندل گوجرانوالہ سے جڑانوالہ ، سید علی عباس دپیالپور سے جام پور ،ایڈیشنل سیشن جج یونس ساہیوال سے سمندری ،عبد الستار لاہور سے دپیالپور، عامر ضیا لاہور سے گوجر خان ، عرفان احمد شیخ کو لاہور سے راولپنڈی ، راجہ اقبال کو لاہور سے ننکانہ،غلام فرید قریشی کو لاہور سے شیخوپورہ ،مسز حنا مظفر جھنگ سے فیصل آباد ، مسز ساجدہ اختر کو لاہور ، طارق محمود جام پور سے جھنگ،مظفر نواز ملک کو میانوالی سے اٹک ،احمد نواز خان کو کلر کوٹ سے پیپلیاں ، ممتاز احمد کو پنڈی بھٹیاں سے کھاریاں ، آصف کو صادق آباد سے جہانیاں ،اشرف کو راجن پور سے بہاولپور،شہباز کو حاصل پور سے بہاولپور ،رائے محمد خان کو لاہور ہائیکورٹ ،منصف علی خان کو لاہور سے راجن پور،ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب کو احمد پور سے لاہور ،ذوالفقار علی کو فیصل آباد سے دپیالپور، اقبال ہرل کو لاہور سے میانوالی ،نور حسین کو ڈی جی خان سے ننکانہ،ارشد انجم کو مظفر گڑھ سے شجاع آباد،ندیم اختر کو جہانیاں سے فیصل آباد ،امتیاز ندیم کو تاندلیانوالا سے فیصل آباد ،خالد اقبال خان کو ملتان سے مظفر گڑھ ،خالد وزیر کو ملتان سے احمد پور سیال ،اقتدار علی کو کوٹ ادو سے رحیم یار خان،خالد سعید وٹو کو لاہور سے لاہور برانچ ،آصف کو عارف والا سے کلور کوٹ ،ذوالفقار احمد نعیم فیصل آباد سے ملتان ،سجاد حسین خان کو راجن پور سے ملتان ،منصور احمد کو فیروز والا سے لاہور ،قمر الزمان بھٹی کو راجن پور سے ڈی جی خان ،خضر حیات کو فیصل آباد سے قصور ،اسلم گوندل کو راولپنڈی سے لاہور ،سعادت حسن ملک کو راولپنڈی سے گوجرانوالہ ،شفیق عباس گوجرانوالہ سے راولپنڈی،مرزا شاہد بیگ کو لاہور سے راولپنڈی ،عبدالحسنات کو لاہور سے حاصل پور ، یاسر حیات کو حاصل پور سے لاہور،حیدر علی خان کو جڑانوالہ سے لاہور ،نوید باری کو یزمان سے لودھراں ،شفق کو ساہیوال سے یزمان تعینات کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے تمام ججز کو 25 اپریل کو چارج لینے کے احکامات بھی جاری کردئیے ۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ڈی ایس پی غازی کمپنی لاہور سید نذر عباس کو ڈی ایس پی پرزن سکارٹ تعینات کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں سیکرٹری بہبود آبادی بشریٰ امان کانفرنس میں شرکت کیلئے دبئی جانے کی رخصت منظور کرلی گئی ۔ دریں اثناء پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان کنور اعجاز خالق رزاقی کوتبدیل کرکے افسر بکار خاص بنا نے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ سید موسیٰ رضا کو تبدیل کر کے پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازیخان تعینات کر دیا گیا ہے ۔ادھر عوامی شکایات کو چیک نہ کرنے پر لاہور سمیت 21اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سر براہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ان اضلاع میں لاہور، چکوال چنیوٹ، مظفر گڑھ، راجن پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال ، وہاڑی سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔دریں اثنا وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی تشکیل نو کر دی۔ تین سال کے لئے بنائے گئے بورڈ کے ممبران کی مجموعی تعداد 25 ہے ۔ بورڈ میں 6 سرکاری اور 19 غیر سرکاری ممبران شامل کئے گئے ہیں۔ بورڈ کے سربراہ چیئرمین متروکہ وقف املاک ہوں گے ۔ شاہد اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان خوتبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے ،عثمان جلیس اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسٹی کرپشن لاہور کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان تعینات کرنے ،مصور احمد خان اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے کے ساتھ ساتھ رضوان الحق سیکشن آفیسر داخلہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ادھر حکومت پنجاب نے ڈی آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کیپٹن (ر) فیصل علی رانا کی 6یوم کی ایکس پاکستان لیو منظور کر لی ہے ، ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپیکشن پنجاب احسن یونس کو ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پرکیورمنٹ پنجاب رائے بابر سعید کی 7یوم کی ایکس پاکستان لیو منظور کر لی ہے ۔ ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکیشن پنجاب احسن یونس کو ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پری کیورمنٹ پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔دوسری طرف آئی جی نے درخواستوں کو داخل دفتر کرنے پر 11اضلاع کے ڈی پی اوز کو انوسٹی گیشن آفیسرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔