کابل(آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوحہ میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے ۔