کابل (نیٹ نیوز)شمالی افغان صوبے تخر میں طالبان کے ایک حملے میں 34 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ افغان حکام کے مطابق برکت ضلعے میں پیش آنے والے واقعے میں مزید آٹھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغان طالبان عزم کے ساتھ آگے بڑھ کر تشدد میں کمی لائیں قطر میں انٹرا افغان مذاکرات امن کے حصول کا اہم ترین موقع ہے ۔