کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کا اشتہارشیئرکرتے ہوئے ہیلتھ پروفیشنلز سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آئیں۔جمعہ کی شام اپنے ٹویٹ میں بلاول نے طبی ماہرین سے کہا کہ اس وقت پاکستان کا مقابلہ کرونا وائرس سے ہے اور سندھ کو آپ کی ضرورت ہے ۔